شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قصور:غیر قانونی حراست اور تشددہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا، ڈی پی او

قصور:غیر قانونی حراست اور تشددہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا، ڈی پی او

قصور (پاک نیوز) ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ غیر قانونی حراست اور تشددہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا، تھانوں میں شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی کیساتھ پیش آئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ایس ایچ اوز، چوکی انچارج اور انچارج برانچز کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ،ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی،ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق، ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ، ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اشفاق حسین کاظمی اور ڈی ایس پی ٹریفک تاثیر ڈار بھی موجود تھے۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز تھانوں میں لوگوں کے میرٹ پر مسائل حل کریں سائلین سے بدسلوکی ہرگز نہ کریں،انہوں نے کہا کہ تھانوں میں سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کاروائی ہوگی،ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ تمام تھانوں کی حوالات کے کیمرے ہر صورت آپریشنل ہوں گے اور تھانوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا تمام ایس ایچ اوز عوام کیساتھ اچھے تعلقات استوار کریں اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام تھانوں میں اچھی شہر ت کے حامل پولیس افسران ایڈمن آفیسر تعینات کیے جائیں گے تاکہ تھانوں میں آنے والے سائلین کی صحیح معنوں میں داد رسی ہو سکے۔دریں اثناء ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت اور ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے چونیاں میں امن کمیٹی کے ممبران اورچونیاں بار کے ممبران سے ملاقات کی،ڈی پی اوقصور نے کہا چونیاں میں تین معصوم بچوں کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس ٹیمیں دن رات محنت کررہی ہیں، امن کمیٹی کے ممبران، تاجر، بار ممبران اور صحافی برادری ملزم کی گرفتاری اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے میں پولیس کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں  حلقہ این اے 144 اوکاڑہ 2 کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار ریاض الحق جج بھاری اکثریت سے کامیاب

What is your opinion on this news?