شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان سری لنکا سیریز: پاکستان ٹیم آج شب کراچی پہنچے گی
DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - SEPTEMBER 23: Imad Waim (no.9) of Pakistan celebrates taking the wicket of Andre Fletcher of West Indies during the first T20 International match between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Stadium on September 23, 2016 in Dubai, United Arab Emirates. (Photo by Tom Dulat/Getty Images)

پاکستان سری لنکا سیریز: پاکستان ٹیم آج شب کراچی پہنچے گی

کراچی(پاک نیوز سپورٹس) نیشنل اسٹیڈیم کراچی دس سال بعد ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکا ٹیم کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس کی۔ ٹیم آج شب کراچی پہنچ رہی ہے۔ جہاں وہ منگل سے ٹریننگ شروع کرے گی۔مارچ دو ہزار نو کے لاہور ٹیسٹ میں دہشت گردوں کے سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد دس سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی مکمل ون ڈے سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ مہمان سری لنکا پچیس ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔ چھبیس ستمبر کو دونوں ٹیموں کے کپتان مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ میچز ستائیس، انتیس ستمبر اور دو اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلیں گی۔ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کھلاڑیوں نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ کی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کے لیے مشقیں کی گئیں۔ لاہور میں تربیتی کیمپ ختم ہو گیا۔ منتخب ٹیم سرفراز احمد کی زیرقیادت آج شب کو کراچی پہنچ رہی ہے۔ جہاں منگل سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹیس کی جائے گی۔اورپلیئرز کے اسکلزمیں بہتری کی کوشش کی جائے گی
یہ بھی پڑھیں  لوئردیر:تیمرگرہ میں بس اسٹینڈ دُکانوں میں آتشزدگی

What is your opinion on this news?