تازہ ترینعلاقائی

چونیاں میں لاپتہ بچے عمران کی موت کی بھی تصدیق

چونیاں(پاک نیوز)چونیاں میں لاپتہ بچے عمران کی موت کی بھی تصدیق ہوگئی ہے،اس طرح چونیاں میں اغوا کے بعد قتل کیے گئے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے عمران کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول عمران کے کپڑوں کی شناخت اس کے والدین اور درزی نے کی ہے۔ڈی پی او قصور کے مطابق فرانزک لیب کے عملے نے سات سو افراد کے ڈی این اے نمونے لئے گئے جن میں سے تین سو افراد کو کلیئر کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران کو تین ماہ قبل رانا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا جس کے کپڑے دیگر تین بچوں کی باقیات کے قریب کھنڈرات سے ملے تھے جبکہ عمران کی موت کی تصدیق کے بعد والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔دوسری جانب ان واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس برقرار ہے جبکہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری میں واضح کمی واقع ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker