تازہ ترینعلاقائی

بدین :این سی ایچ ڈی کے سینکڑوں ملازمین کامستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی

badinبدین :(رپورٹ منصور خاصخیلی )این سی ایچ ڈی کے سینکڑوں ملازمین کا مستقل نہ کرنے کے خلاف دفتر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاء نے شہر بھر کاگشت کرتے ہوئی بدین پریس کلب کے سامنے چار گھنٹوں تک دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماوٗں اشفاق میمن.نورحسن سولنگی.بہادر بھرگڑی .مشتاق احمد جاکھروودیگر نے کہاکہ پی پی پی کی حکومت نے ہمیں مستقل کرنے کا واعدہ کیا تھا مگر اس حکومت نے نہ ہمیں مستقل کیا اور نہ ہی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اتنی کم تنخواہ میں ہماری دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہوتی ہے ہماری نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے انہوں نے اس موقع پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ این سی ایچ ڈی کے ملازموں کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے مستقل کرکے فیڈر ٹیچروں کی کم سے کم تنخواہیں آٹھ ہزار روپے کی جائیں بصورت دیگر نہ ختم ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا پھر بھی ہمیں انصاف نہ ملا تو قومی اسیمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائیگا اور تادم مرگ بھوک ہڑتال بھی شروع کی جائے گی جس کی ذمیوار موجودہ حکومت پر عائد ہوگی

یہ بھی پڑھیں  پہلا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker