شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سری لنکن ٹیم تین ون ڈے کھیلنےکیلئے آج کراچی پہنچےگی

سری لنکن ٹیم تین ون ڈے کھیلنےکیلئے آج کراچی پہنچےگی

کراچی(نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے خلاف تین ون ڈے کھیلنے کے لئے سری لنکن ٹیم تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق آج کولمبو سے کراچی پہنچ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پاک سری لنکاون ڈے سیریز کی میزبانی کیلئےتیار ہے، مہمان ٹیم تین ون ڈے کھیلنےکیلئے آج کراچی پہنچےگی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے جمعے کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے آج پریکٹس نہ کرنے اور میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے،بدھ کو مہمان سری لنکا کرکٹ ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرے گی،پریکٹس سیشن سے پہلے سری لنکن ٹیم کا ایک کھلاڑی پریس کانفرنس کرے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس اور پریس کانفرنس بھی بدھ کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رکھی گئی ہے۔جمعرات کی دوپہر پاکستان ٹیم کی پریکٹس اور کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس ہوگی اور اسی روز پاکستان اور سری لنکا کے کپتان ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن بھی کرائیں گے۔فوٹو سیشن کے بعد لاہیرو تھری مانے پری سیریز پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم پریکٹس کرے گی۔جمعے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کا آغاز دوپہر 3 بجے سے ہوگا

یہ بھی پڑھیں  ناراض بیوی کو لینے جانیوالے داماد کی پٹائی

What is your opinion on this news?