شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / موجودہ صورتحال میں امریکی صدر سے ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا،ایرانی صدر

موجودہ صورتحال میں امریکی صدر سے ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا،ایرانی صدر

نیویارک(ڈیسک نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا چوہترواں اجلاس نیویارک میں جاری ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ امریکی صدر نیا ایٹمی معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں ریادہ رقم خرچ کرنا ہوگی۔ دباؤ میں کسی قیمت پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہوسکتی۔امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر کا کہنا تھا۔ دوہزار پندرہ کا ایٹمی معاہدہ خود ڈونلڈ ٹرمپ نے ختم کیا۔ اگر وہ نیا معاہدہ چاہتے ہیں تو اسے ایران کو نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا اور دیگر پانچ عالمی طاقتوں کے مقابلے میں زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی۔حسن روحانی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکی صدر سے ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا اور دباؤ میں تو کسی بھی صورت میں ٹرمپ سے ملاقات نہیں کروں گا۔ منگل کے روز امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ تہران نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا۔ روحانی نے عالمی رہنماؤں کو انتباہ کیا کہ خلیج کا خطہ تباہی کے دہانے پر ہے اور کوئی ایک چھوٹی غلطی بھی خطے میں آگ بڑھا سکتی ہے

یہ بھی پڑھیں  بنگلہ دیشی فیکٹری کے بند ہونے سے ہزاروں ملازمین فارغ

What is your opinion on this news?