پاکستانتازہ ترین

ایک اور ریکارڈ، تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی وقت میں پاکستان کے دو صدر

pakistanاسلام آباد (پاک نیوز)متعدد بار مارشل لاز ، نیم جمہوری اور جمہوری حکومتوں کا سامنا کرنے والا پاکستان تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت دو صدور کا سامنا کرنے جا رہا ہے جو ماضی کے برعکس ملک کے خواص اور عوام کے لئے ایک دلچسپ تجربہ ہو گا ۔ موجودہ صدر آصف علی زرداری کے عہدے کی معیاد 8ستمبر کی رات 12بجے ختم ہو رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے نئے صدر کے انتخاب کا دن 6اگست مقرر کیا ہے ، یوں 6اگست کو پاکستان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے ارکان اگلے پانچ سال کے لئے نئے صدر کا انتخاب کر یں گے۔ نئے صدر کے منتخب ہو نے کے وقت پرانے صدر کی معیاد پوری ہو نے میں ابھی ایک ماہ اور تین دن باقی ہو نگے جو وہ بدستور ایوان صدر میں موجود رہ کر پورے کریں گے یوں نئے منتخب صدر کو حلف لینے کیلئے صدر آصف علی زرداری کی آئینی مدت پوری ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا لیکن وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نو منتخب صدر بھی کہلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف 2018 الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے: نواز شریف

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker