تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:فیوچر کنسرن سیکنڈری سکول میں ریسکیو1122کے تعاون سے فرسٹ ایڈ کی تربیت کا انعقاد۔

پھولنگر (پاک نیوز)فیوچر کنسرن سیکنڈری سکول میں ریسکیو 1122کے تعاون سے بچوں اور اساتذہ کیلئے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران بچوں اور اساتذہ کو کرنٹ لگنے،چوٹ لگنے،کتے یا سانپ کے کاٹنے اور جل جانے کی صورت میں متاثرہ شخص کو فرسٹ ایڈ دینے کی تربیت دی گئی۔سیشن کے دوران ڈینگی سیبچنے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی بھی ترغیب دی گئی۔سیشن کے اختتام پر ڈائریکٹر فیوچر کنسرن سکول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیو 1122پنجاب کا واحد ادارہ ہے جو ایمانداری سے انسانیت کی خدمت کررہا ہے۔آخرمیں انہوں نے ریسکیو 1122کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مشن”فرسٹ ایڈر ایٹ ایوری ہوم“ کو سہرایا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker