شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان بمقابلہ سری لنکا: دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان بمقابلہ سری لنکا: دوسرا ون ڈے آج ہوگا

کراچی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا۔ سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ یہاں کھیلنے اور جیتنے کے لیئے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دوسرا ون ڈے آج کراچی کے نیشنل کرکت اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا ۔ اتوار کے ٹکٹ آج استعمال کئے جاسکیں گے۔ آج کھیلے جانے والے میچ کے سبب نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکنڈ شفٹ کے اسکول بند رہیں گے۔ دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز بھرپورپریکٹس کی۔شاداب خان ہوم کراؤڈ کےسامنے اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہیں ۔دوسری جانب سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکےکا کہنا ہے کہ یہاں کھیلنے اورجیتنے کیلئے آئے ہیں، پاکستان کو پاکستان میں ہرانا چیلنج ہوگا۔ واضح رہے کہ  ستائیس سمتبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی ون ڈے انٹرنیشنل بارش، کم روشنی اور گیلے میدان کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا
یہ بھی پڑھیں  بھلا ہے نعرۂ احتساب مگر....

What is your opinion on this news?