شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:مسئلہ کشمیر تقریروں یا ملاقاتوں سے حل نہیں ہوگا عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی

بھائی پھیرو:مسئلہ کشمیر تقریروں یا ملاقاتوں سے حل نہیں ہوگا عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔مسئلہ کشمیر تقریروں یا ملاقاتوں سے حل نہیں ہوگا عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی کے جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ نے جماعت اسلامی ضلع قصور کے ذمہ داران سے موضع رام تھمن میں جماعت کے رہنما راو محمد اشرف کے ڈیرے پر خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر امیر ضلع قصور پروفیسر راو اختر علی،سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر،نائب امیر عثمان غنی اور کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے بھی خطاب کیا۔صوبہ پنجاب وسطی کے جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اس پر دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیاسی و عسکری قیادت جرات و بہادری کا مظاہرہ کرے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر تقریروں یا ملاقاتوں سے حل نہیں ہوگا عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ساٹھ دن سے مظلوم کشمیر ی گھروں میں محصور بھوک، پیاس اور سہولیات سے محروم اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔بلال قدرت نے مزید کہا کہ کشمیری قوم370اور 35۔اے کی بحالی نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی چاہتی ہے جس کے لیے وہ مسلسل قربانیاں دیتے آرہے ہیں۔ کشمیر کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے۔ کشمیریوں سمیت پوری قوم کشمیر کی آزادی کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ کشمیر کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی ایک سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت اور قوم کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ جماعت اسلامی قصور کے امیر راو اختر علی نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 6 اکتوبر کو ناصر باغ تا اسمبلی ہال جو آزادی کشمیر مارچ کررہی ہے اس میں ضلع قصور سے ہزاروں کسان،نوجوان اور عوام شریک ہونگے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا آئین و عوامی حقوق

What is your opinion on this news?