شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کپتان برقرار

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کپتان برقرار

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، چیف سلیکٹرمصباح الحق نے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں موجودہ ون ڈے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔بتایا گیا ہےکہ سرفراز احمد کی سربراہی میں سری لنکا سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں احمد شہزاد، عمر اکمل، فہیم اشرف، بابر اعظم اور آصف علی شامل ہیں، بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔ان کے علاوہ فخرزمان، محمد حسنین، حارث سہیل شامل ہیں جبکہ افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز اور محمد عامر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض بھی سکواڈ کا حصہ ہو ں گے۔ انجری کے باعث امام الحق کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  سینیٹررحمن ملک کی لندن میں الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات

What is your opinion on this news?