شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: تھانہ سٹی اور گردونواح میں ڈاکو اور چور راج

بھائی پھیرو: تھانہ سٹی اور گردونواح میں ڈاکو اور چور راج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو تھانہ سٹی اور گردونواح میں ڈاکو اور چور راج۔پولیس ناکہ سے چند گز دورروڈ ڈکیتی کی تیسری واردات میں پانچ مسلح ڈاکوؤں نے پنجاب بھر کے درجنوں گاڑیوں کے مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنا کرگن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی،سامان اور زیورات چھین لیے،عورتوں کی بالیاں نوچ لیں۔ موٹر سائکل ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔ڈکیتی کی واردات میں پٹرولنگ پولیس کے ڈی ایس پی پر ڈاکووں کے حملہ میں گن میں شدید ذخمی ہوا،گاڑی تباہ ہوگئی۔عوام میں خوف و ہراس،سٹی پولیس جرائیم روکنے میں ناکام۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چند دنوں میں تیسری دفعہ تھانہ سٹی بھائی پھیرو کی حدود میں پولیس ناکہ سے چند گز دور بائی پاس پرجے ڈبلیو ریسٹورنٹ کے قریب چھ مسلح ڈاکووں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ہر آنے والی بس،ویگن اور کار کو ڈاکو روکتے اور گن پوائینٹ پر تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں لوٹتے رہے۔کئی مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائیل اور قیمتی سامان لوٹ لیا،کئی خواتین کے کانوں سے بالیاں اور زیورات نوچ لیے۔اسی اثنا ملک ضیا اپنی موٹر سائکل نمبر LEM-19B-1893 پر اپنے ساتھی کے ساتھ جا رہا تھا کہ سڑک پر دو مسلح ڈاکووں نے گن پوائینٹ پر اس سے موٹر سائکل،اکیس ہزار نقدی اور دو موبائیل چھین لیے۔اسی طرح بنگہ بلوچاں کے محمد نواز سے اسکی بغیر نمبری موٹر سائکل چھین لی گئی۔چوتھی واردات میں اولکھ کے رہائشی عاطف کی موٹر سائکل نمبر LEW-17B-8155 بھی نامعلوم ڈاکو چھین کر لے گئے۔اسی طرح نواحی بستی کانویں کے رہائشی مقصود کو پانچ مسلح ملزمان نے پے در پے فائر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ۔گزشتہ روز بھی تھانہ سٹی سے چند گز دور تین مسلح ڈاکو گن پوائینٹ پر فائرنگ کرکے ملک یاسر کی دوکان سے اڑھائی لاکھ روپے لوٹ لے گئے تھے۔پکڑے گئے ڈاکووں کو سٹی پولیس نے بغیر رقم برآمد کیے جوڈیشیل جیل بھیج دیا۔چند روز قبل بھی بائی پاس بھائی پھیرو پرپنجاب پٹرولنگ پولیس کے ڈی ایس پی راو کامران اپنے دو ملازمین لانگری اللہ دتہ اور ڈراؤر محمد بلال کے ہمراہ گاڑی پر اوکاڑہ سے لاہور جا رہے تھے کہ جب وہ بھائی پھیرو بائی پاس پر اسی جگہ پہنچے تو آگے سے تین نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور گولی ایک اہلکار اللہ دتہ کی چھاتی کو لگی اور وہ شدیدزخمی ہو گیا۔ جبکہ ڈی ایس پی بال بال بچ گئے مگر تاحال اتنی سنگین واردات کوسٹی پولیس ٹریس نہیں کر سکی۔تھانہ سٹی میں چند دنوں میں روڈ ڈکیتی کی یہ تیسری واردات ہے اورڈکیتی کی پے در پے وارداتوں سے شہریوں میں زبر دست خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبکہ سٹی پولیس ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلی پولیس حکام سے تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ٹی 20: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

What is your opinion on this news?