
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان ٹی20سیریزکا آغاز کل سے ہوگا۔ ۔مہمان ٹیم نے ون ڈے کپتان تھریمانے کی جگہ مدوشنکااورراجاپکسے کوشامل کیاہے۔قیادت ڈاسن شناکاکریں گے۔پاکستان ٹیم میں احمدشہزاد،عمراکمل اورفہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دس سال بعد ہوم گراؤنڈ پرسری لنکاسے ون ڈے سیریز دوصفرسے جیت لی جس کے بعد کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کےلیے مد مقابل ہوں گی۔سری لنکن ٹیم سے ون ڈے کپتان تھریمانے کی جگہ لہیرو مدوشنکا اور بھانوکاراجاپکسے کوشامل کیاگیاہے۔مدوشنکانے ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا ہے۔راجا پکسے ڈیبیوکریں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ڈاسن شناکاکریں گے۔پاکستان نے ون ڈے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔امام الحق،عابدعلی اورمحمدرضوان کی جگہ احمدشہزاد،عمراکمل اورآل راؤنڈر فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔دونوں ٹیمیں سیریزسے آئندہ سال آسٹریلیامیں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کاآغاز کریں گی۔باہمی اٹھارہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان نے تیرہ اورسری لنکا نےپانچ فتوحات حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئٹی رینکنگ میں دنیاکی نمبر ون ٹیم ہے