شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا ج رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں شہر،شہر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں جبکہ سیمینار اور دیگر پروگرامز میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی جا رہی ہےنماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں کی گئیں  جبکہ بھبمبر سے چکوٹھی تک آزادی مارچ بھی کیا جائے گا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر منانے کی باضابطہ منظوری دی۔ وزارت داخلہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عوامی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت وفاق ، صوبائی دارالحکومتوں میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے “انسانی قطار ” تشکیل دی جائے گی ، جو تقریبا دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہارع کرے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منانے کی اپیل کی تھی

یہ بھی پڑھیں  استاد نصرت فتح علی خان کی آج 16 ویں برسی منائی جارہی ہے

What is your opinion on this news?