شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ایک جوان لڑکی اور بارہ سالہ لڑکا اغوا

بھائی پھیرو:ایک جوان لڑکی اور بارہ سالہ لڑکا اغوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ایک جوان لڑکی اور بارہ سالہ لڑکا اغوا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں شام سنگھ کی شیر سنگھ کی بیس سالہ جوان لڑکی گلشن بی بی دوکان سے سودا سلف لینے گئی تو راستے میں کھڑے روٗف اور دو نامعلوم افراد اسے بہلا پھسلا کر اغوا کرکے لے گئے۔جب گھر کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ لڑکی ایک تولہ سونے کے زیورات اور اسی ہزار نقدی بھی ساتھ لے گئی،تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج۔دوسرے واقع میں نواحی گاوں گگہ سرائے میں شہناز بی بی کے بارہ سالہ بیٹے عرفان کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے۔ماں کی درخواست پر تھانہ صدر بھائی پھیرو نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  بدین:واپڈا کی حیدرآباد میں قائم اکائونٹ آفس کی لاہور منتقل کرنے کے خلاف احتجاج

What is your opinion on this news?