شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان اور سری لنکا پہلے ٹی 20 میں آج مدمقابل ہونگے

پاکستان اور سری لنکا پہلے ٹی 20 میں آج مدمقابل ہونگے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج مد مقابل ہونگی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی اسکواڈ میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین کی شمولیت کا امکان ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، سیریز کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے صدر دروازے سمیت تمام انکلوژرز کے باہر ہیلپ سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم اس وقت رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اوربھارت کی این ایس جی رکنیت پرغورکے لیے اجلاس

What is your opinion on this news?