تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:باپ نے بیٹی، داماد،نواسے، نواسی سمیت 6 افراد مار دیئے

okaraاوکاڑہ(ڈیسک رپورٹر)اوکاڑہ کی تحصیل دیبالپور میں ایک شخص نے 5سال پہلے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی ،اس کے 2بچوں اور داماد سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق دیبالپور کے گاوٴں تارا سنگھ میں طاہر سرور نامی شخص نے 5سال پہلے شوکت میو کی بیٹی شہناز سے پسند کی شادی کی تھی اور گاوٴں سے چلا گیا تھا۔وہ 5سال بعدبیوی اور2بچوں کے ساتھ گاوٴں واپس آیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب شوکت میو نے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر طاہر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں شہناز، طاہر ،ان کا بیٹا عدنان طاہر،بیٹی رامش طاہر، بھائی نواز اور زاہد ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد خود کو عوام کی عدالت میں پیش کرنا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker