شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ہم نے اساتذہ کو وہ عزت نہیں دی جس کے وہ مستحق ہیں۔چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی

ہم نے اساتذہ کو وہ عزت نہیں دی جس کے وہ مستحق ہیں۔چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی

راولپنڈی(پریس ریلیز)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ریجنل آفس راولپنڈی کی طرف سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آبادکے آڈیٹوریم میں اساتذہ کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایم۔پی۔اے واثق قیوم عباسی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پیف واثق قیوم عباسی نے ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہر دور میں انمول رہے ہیں اور انہی کی بدولت قوموں نے ترقی کی ہے۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے اساتذہ کو وہ عزت نہیں دی جس کے وہ مستحق ہیں اگر ہم اساتذہ کو انکی کھوئی ہوئی عزت دوبارہ سے لوٹا دیں تو ہم اپنی آنے والی نسلیں سنوار سکتے ہیں۔تقریب میں راولپنڈی بورڈ میں 1100میں سے1075نمبر لیکر پوزیشن حاصل کرنے والی خالد میموریل سکول کی طالبہ عروبہ نثار نے بھی تقریر کی اور اپنی کامیابی کا سہرا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن،اپنے اساتذہ اور والدین کے سر باندھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیف کے ٹیچرز کی بے انتہا محنت ہی تھی جس کی وجہ سے مجھے آج یہ مقام حاصل ہوا ہے۔ تقریب میں دوسرے طلبا اور طالبات نے بھی منفرد انداز میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ گلوکار ساحل فیاض نے اپنی خوبصورت آواز میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب کے اختتام پر چیئر مین پیف واثق قیوم عباسی نے پوزیشن ہولڈر طالبہ عروبہ نثار اور گلوکار ساحل فیاض میں انعامات تقسیم کیے جبکہ پیف ریجنل آفس راولپنڈی کے ڈائریکٹر نوید عباس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھیں  اتوار کو اعلان کروں گا کس دن رائے ونڈ جارہے ہیں،عمران خان

What is your opinion on this news?