شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / غریب اورمستحق بچوں تک معیاری تعلیم پہنچاکرہم اپنےحصےکا قرض ادا کرسکتے ہیں۔چیئرمین پیف

غریب اورمستحق بچوں تک معیاری تعلیم پہنچاکرہم اپنےحصےکا قرض ادا کرسکتے ہیں۔چیئرمین پیف

اسلام آباد (7اکتوبر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا ضلعی رابطہ اجلاس پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں اٹک،  چکوال،گجرات، جہلم،خوشاب، منڈی بہاؤالدین،میانوالی، راولپنڈی اور سرگودھا کے 497سکول مالکان اور پرنسپل حضرات نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیف واثق قیوم عباسی نے کہا پاکستان کی ترقی معیاری تعلیم کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے اور اس ملک میں اپنے اپنے لیول پر ہم سب کا یہ فرض ہے کہ کسی بھی طرح سے ہر بچے کو معیاری تعلیم سے ہمکنار کریں۔انہوں نے مختلف اضلاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ لوگوں کو اس ملک کی ترقی کی بنیادیں مظبوط کرنے کے لیے چنا ہے آپ لوگ غریب اور مستحق بچوں تک معیاری تعلیم پہنچا کر اپنے حصے کا قرض ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم۔ڈی پیف کرنل(ر) عمران یعقوب نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور مشکل حالات میں بھی پیف پارٹنر زکی تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) کرنل(ر) اطہر رؤف نے سکول مالکان سے تکنیکی پہلوؤں پر گفتگو کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اے۔ڈی۔یو حمیداللہ شامی نے شرکاء کو کوالٹی اشورنس ٹیسٹ (QAT) کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف کا پاک فوج پر عدم اعتماد غدادری کے مترادف

What is your opinion on this news?