شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / خواہش ہے چینی صدر کی طرح 500 افراد کو جیل بھیج سکتا: وزیراعظم

خواہش ہے چینی صدر کی طرح 500 افراد کو جیل بھیج سکتا: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے چینی صدر کی طرح 500 افراد کو جیل بھیج سکتا، چین دنیا کا تیز ترین ترقی کرنے والا ملک ہے، 30 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا۔وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چائنہ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری میں رکاوٹیں دور کر رہے ہیں، سی پیک اتھارٹی قائم کر دی، موجودہ وقت دوست ملک سے سیکھنے کا ہے، سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، صدر شی جنگ پنگ نے بدعنوانی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑی اور جو میں نے سنا ہے اگر میں غلط ہوا تو درست کر دیں کہ چین نے گزشتہ 5 سال میں وزراء کی سطح کے 400 سے زائد لوگوں کو بدعنوانی پر جیل میں ڈالا۔ عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لائے ہیں، اتھارٹی سی پیک کے تمام مسائل کو دیکھے گی، گوادر پورٹ کیلئے رعایات کی منظوری دے دی گئی، پاکستان میں سرمایہ کی 5 اہم وجوہات ہیں، پاکستان کامحل وقوع اور آبادی اہمیت کی حامل ہے، چین کےسرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے، تیل و گیس، ہاؤسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو سراہیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہے، چینی شہریوں کیلئے سپیشل فورس بنائی ہے، ویزہ جاری کرنے میں سہولتیں پیدا کی ہیں، چین کے ساتھ اگلے فیز میں فری ٹریڈ کا معاہدہ کر رہے ہیں، 70 ممالک کیلئے ایئرپورٹ پر ویزہ سہولت مہیا کر دی، چاہتے ہیں سرمایہ کار پاکستان آکر پیسہ کمائیں، پاکستان میں 5 سال کے دوران 50 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے، ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، مذہبی سیاحت میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں

یہ بھی پڑھیں  جنرل راحیل شریف آج 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے

What is your opinion on this news?