تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ سٹی کی حدود میں شہر کے تاجر پر قاتلانہ حملہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی کی حدود میں شہر کے معروف تاجر پردو موٹرسائکل سوار ملزمان کا قاتلانہ حملہ۔اندھا دھند فائرنگ سے گاڑی چھلنی چھلنی۔شہر میں خوف وہراس۔تاجر تنظیموں کا ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شہر کے معروف تاجر اور پاپرٹی ڈیلر رانا حماد لیاقت ملتان روڈ پر اپنی کار نمبر LEE 15 پر جا رہے تھے کہ جب وہ اپنے گھر کو مڑنے لگے تو پیچھے سے آنے والے دو نامعلوم مسلح موٹر سائکل سواروں نے اسلحہ تان کر رکنے کا اشارہ کیا۔گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے قتل کرنے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی گولیاں گاڑی کی سکرین اور باڈی کو چیرتی ہوئی گاڑی کے آر پار ہو گئیں اور گاڑی کو ہزاروں کا نقصان پہنچامگر خوش قسمتی سے رانا حماد بال بال بچ گئے۔واقع کی اطلاع سٹی تھانہ بھائی پھیرو کر دے دی گئی۔واقع کا سن کر شہر کے درجنوں تاجر وہاں اکٹھے ہو گئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے۔موبائل ایسوسی ایشن بھائی پھیرو کے جنرل سیکرٹری طارق شاہین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین واقع کا مودمہ درج کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ۔گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں قومی وسماجی تحریک "ماڈا" کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker