Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:ہر صورت انصاف میرٹ پر مہیا کیا جائے گا،محسن علی سندھو

پھولنگر:ہر صورت انصاف میرٹ پر مہیا کیا جائے گا،محسن علی سندھو

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقہ میں امن وامان قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے جوکہ انشاء اللہ امن امان کی صورتحال کیلئے ہرممکن کوشش ہی منشیات فروشی،جوا اور دوسرے جرائم کا قلع قمع کریں گے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے تھانہ صدر بھائی پھیرو کے ایس ایچ او محسن علی سندھو نے بھائی پھیرو پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر صورت انصاف میرٹ پر مہیا کیا جائے گا کسی منشیات فروش کو کسی قسم کی سفارش پر یا اس کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی بلکہ کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا مزید انہوں نے کہا کہ ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے عوام اور پریس سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں گے آخر میں انہوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر بھائی پھیرو پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رمضان، صحافی ظہور احمد ساجد،وقاص قمر، عبدالستار ساقی،نعمان خالد اوراحمد جمال ایڈووکیٹ بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر: ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک عورت سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے

What is your opinion on this news?