تازہ ترینعلاقائی

رالپنڈی،اسلام آباد میں شہری بڑی تعداد میں ڈینگی کا شکار ہو رہے ہیں

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)  پنجاب میں ڈینگی کا مرض قابو میں ہونے کی صورتحال ظاہر کرنے کے لئے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ریکارڈ میںکم ظاہر کرنے کی غرض سے ہسپتالوں میں نئے مریضوں کا اندراج نہیں کیا جارہا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح رالپنڈی،اسلام آباد میں شہری بڑی تعداد میں ڈینگی کا شکار ہو رہے ہیں۔ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کے تیمارداروں نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا ریکارڈ میں راندراج نہیں کیا جا رہا ۔اس کا مقصد یہ ہے کہ سرکاری ریکارڈ میں ڈینگی کے مرض کو قابو میں ظاہر کیا جا سکے۔ہسپتال عملے کے مطابق صرف  روزانہ تقریبا  پانچسو نئے مریض ہولی فیملی ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔ ہسپتال میں ان کا علاج تو کیا جاتا ہے تاہم اب نئے آنے والے مریضوںکا ریکارڈ میں اندراج نہیں کیا جا رہا ۔ راولپنڈی،اسلام آباد  میں ڈینگی کا  مرض ایک وبا کی صورت اختیار کرتاجا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آدمی ہی آدمی کی دوا ہے !

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker