تازہ ترینکھیل

بغیر سنچری کے سب سے زیادہ ون ڈے رنز، مصباح نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

misbah ul haqگروس آئیلٹ(نمائندہ سپورٹس) مصباح الحق نے پاکستان کے ہی سابق کپتان وسیم اکرم کا بغیر سنچری کے سب سے زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے میچ میں ناقابل شکست53 رنز بنائے، اس طرح ان کے مجموعی رنز کی تعداد 3756 ہوگئی، وہ ابھی تک ایک بھی سنچری نہیں بناسکے ہیں جبکہ ان کی ففٹیز کی تعداد 28 ہے۔ اس سے قبل بغیر سنچری سب سے زیادہ 3717 ون ڈے رنز کا عالمی ریکارڈ وسیم اکرم کے نام تھا، اس عالمی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی پاکستان کے ایک اور سابق کپتان معین خان موجود ہیں جنھوں نے کبھی تھری فیگر اننگز سجائے بغیر 3266 رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ ریشم کا کشمیریوں کی آزادی کیلئے جان تک دینے کا عزم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker