پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

nawaz and army chiefاسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کی روک تھام اور اسکے خلاف نئی قومی پالیسی تیار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ،جبکہ علاقائی صورتحال خصوصا افغانستان کا معاملہ بھی زیر غور آیا،آرمی چیف نے وزیر اعظم کو قومی سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی ،انہوں نے وزیر اعظم کو پاک فوج کے امور بارے بھی آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے مابین ہونے والی یہ ملاقات قومی سلامتی کی پالیسی کی تیاری کے سلسلے میں تھی تاکہ ملکی سیاسی قیادت کی جانب سے تیار کی جانے والی پالیسی میں مسلح افواج کے نقطہ نظر کو بھی شامل کیا جاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور زلمی کی شاندار فتح، لاہور قلندرز کو پھر شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker