شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / صدر ڈاکٹر عارف علوی جاپان کے سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں‌ گے

صدر ڈاکٹر عارف علوی جاپان کے سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں‌ گے

اسلام آباد(پاک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جاپان کے سرکاری دورے پر آج روانہ ہو رہے ہیں. عارف علوی شہنشاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہونگے، تقریب میں 100 سے زائد ممالک کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے.ترجمان صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی اپنے دورے کے دوران جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کے تقریب میں شرکت کریں گے، جاپانی قیادت اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہے، جاپان نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سکھر: ویگن اور کار میں ٹکر، ویگن الٹ جانے سے بارہ افراد زخمی

What is your opinion on this news?