شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھلنے کیلئے تیار ہیں۔عمران خان

کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھلنے کیلئے تیار ہیں۔عمران خان

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھلنے کیلئے تیار ہے، کرتار پور راہداری کا کام اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا اور دوسرے ملکوں سے سکھ دنیا کے سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے، یہ گوردوارہ سکھوں کا مذہبی مرکز بننے کے ساتھ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹریولنگ، مذہبی ٹورازم اور مہمانداری کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی، بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مختلف مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں، کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے

یہ بھی پڑھیں  بھارتی اداکارامیتابھ بچن نےپاکستان آنےکی دعوت قبول کرلی

What is your opinion on this news?