شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم، پلیٹ لیٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم، پلیٹ لیٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز) ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہوگئے۔ادھر شہبا شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تیمارداری کے لئے سروسز ہسپتال پہنچے اور نواز شریف کی خیریت دریافت کی، نواز شریف کے علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج بھی موجود تھے۔سروسز ہسپتال آمد پر مختصر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف کے منہ یا ناک سے خون نہیں نکلا، شریف فیملی اور ڈاکٹرز کو فکر ہے کہ نواز شریف کے کس طرح اچانک پلیٹسلٹس کم ہو گئے، پلیٹسلٹس عام طور پر ڈیڑھ سے چار لاکھ ہوتے ہیں لیکن خطرناک 15 ہزار تک پہنچ گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے خطرناک حد تک پلیٹیسلٹس کم ہونا اور اس کی اطلاع نہ دینا بدترین غفلت ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور کی فوڈ اسٹریٹ پر دھماکا، 15 سے زائد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

What is your opinion on this news?