شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مولانا فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست مسترد

مولانا فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست مسترد

اسلام آباد(پاک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر جے یو آٗئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہجہاں کے دلائل کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔درخواست گزار نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پرمولانا فضل الرحمن کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو۔قائم مقام ایس ایچ اوسٹی سب انسپکٹر احمد رضا جعفری کی بادشاہت قائم

What is your opinion on this news?