پاکستانتازہ ترین

اورنج لائن میٹرو ٹرین چلنے کو تیار، 28 اکتوبر کو آزمائش کی جائے گی

لاہور(پاک نیوز) عوام کے لئے خوشخبری، اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کے لئے تیار۔ ٹرین کو پہلی بار اٹھائیس اکتوبر کو بجلی سے چلانے کا آزمائشی طور پر چلائی جائے گی۔ ٹرین کے آزمائش کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔بالاخر اورنج لائن میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر چلانے کی پوزیشن میں آ گئی۔ ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک تیرہ اسٹیشن پر کام مکمل ہونے کے بعد اس ٹریک پر اٹھائیس اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک اورنج لائن ٹرین چلائی جا سکے گی۔ ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا۔ گیارہ دیگر اسٹیشن پر کام کو نومبر کے اوائل تک مکمل کر لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے اور ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو جنوری تک ٹرین کے ٹریک کو مکمل طور پر آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker