تازہ ترینعلاقائی

چمن :باب دوستی پر بارڈرکسٹم آفس کے قریب2دھماکوں میں 4افراد جاں بحق اور 10زخمی

downloadچمن(صدیق شمشاد) چمن میں باب دوستی پر بارڈرکسٹم آفس کے قریب2دھماکوں میں 4افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے ،زخمیوں میںسے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے ،دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد کو بند کردیا گیا ،دونوں طرف سے آمد ورفت معطل ہوگئی،صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم میاں نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،جمعیت علماءاسلام پاکستان کے امیر حضرت مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔پیر کو لیویز ذرائع کے مطابق چمن
میں باب دوستی پر بارڈرکسٹم آفس کے قریب دھماکے میں 4افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد کو بند کردیا گیا۔دونوں طرف سے آمد ورفت معطل ہوگئی۔بعدازاں دوسرا دھماکہ لیویزلائن کے قریب ہو ا ۔دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ۔دھماکے میں ایک مسجد کو نقصان پہنچا

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker