شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / کوک سٹوڈیو: ابرار الحق کے پنجانی گانے ‘بلو’ کی دھوم

کوک سٹوڈیو: ابرار الحق کے پنجانی گانے ‘بلو’ کی دھوم

لاہور(پاک نیوز شوبز) ٹکٹ کٹاؤ لائن بناؤ، کنے کنے جانا اے بلو دے گھر، معروف گلوکار ابرار الحق کے گیت کے یہ بول تو 90 کے دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں شائد ہی کسی نے نا سنے ہوں، لیکن اب کوک سٹوڈیو کے 12 ویں سیزن میں اس گانے کو دوبارہ متعارف کروایا گیا ہے۔اس گانے کو ایک مرتبہ دوبارہ کوک سٹوڈیو کے 12 ویں سیزن میں پاپ اور بھنگڑا موسیقی کے معروف گلوکار ابرار الحق نے ری میک کر کے گایا ہے۔ کوک سٹوڈیو کے 12 ویں سیزن میں اس گانے کا نشر ہونا تھا کہ ہیش ٹیگ  بلو  اور ہیش ٹیگ  کوک سٹوڈیو 12  ٹوئٹر پر مقبول ٹرینڈ بن گیا۔ ٹوئٹر صارفین نے اس گانے کے نشر ہوتے ہی اپنے جذبات، خیالات اور تبصروں کا آزادانہ اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جا ئے گا

What is your opinion on this news?