تازہ ترینفن فنکار

حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(پاک نیوز) سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے دفتر میں ویڈیو بنا کر سیکیورٹی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ کے خلاف سنگین دفعات کا مقدمہ درج کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک سوشل میڈیا سٹار کی اعلیٰ سرکاری دفتر میں رسائی قابل مذمت ہے۔ حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملنے گئی تھیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر حکومت کی ترجیحات کا بھی پول کھول دیا ہے۔ سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے دفتر میں داخلے کی تحقیقات، اس کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ اور اس کو دفتر خارجہ میں تک رسائی دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ گزشتہ دنوں اپنی ویڈیو اور تصاویر بنانے کیلئے وزارت خارجہ کے اہم دفتر میں داخل ہو گئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر افسران کی دوڑیں لگ گئیں کہ وہ کیسے وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہوئی؟

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker