پاکستانتازہ ترین

آزادی مارچ: ریڈ زون میں کنٹینرز رکھ دیئے گئے

اسلام آباد(پاک نیوز)جے یو آئی( ف) کے مارچ کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے کئی مقامات پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آذادی مارچ کو ناکام بنانے کی حکمت عملی کے تحت وفاقی دارالحکومت کے کئی مقامات پر دو سو سے زائد کنٹینرز رکھ دیئے ہیں،جن میں سے بیشتر کنٹینرز ریڈ زون کے اطراف رکھے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ سے قبل اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے جزوی طور پر بند کردیئے جائیں گے،جبکہ ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا جائے گا۔کنٹینرز کی نقل حرکت کے لئے مقامی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد کرین بھی کرائے پر حاصل کرلی ہیں اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے مارچ کے دوران آنیوالے اخراجات کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!