Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان وومن نے بنگلہ دیش وومن کو پہلے ٹی 20 میں شکست دیدی

پاکستان وومن نے بنگلہ دیش وومن کو پہلے ٹی 20 میں شکست دیدی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان وومن ٹیم نے بنگلہ دیش وومن ٹیم کو 14 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان وومن ٹیم نے بنگلہ دیش وومن ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھبیس رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیئے ایک سو ستائیس رنز کا ٹارگٹ دیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی، مقررہ بیس اوورز میں 112 رنز بنائے اور یوں پاکستان وومن ٹیم نے سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 رنز سے جیت لیا۔ بسمہ معروف کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیئے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات بڑی تعداد میں موجود ہیں

یہ بھی پڑھیں  راجن پور میں گیس پائپ لائن دھماکہ خیزمواز سےتباہ ، پنجاب اورسندھ کوسپلائی معطل

What is your opinion on this news?

x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!