Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، گورنر اور وزیراعلیٰ نے استقبال کیا

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، گورنر اور وزیراعلیٰ نے استقبال کیا

لاہور(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کا استقبال کیا، وزیراعظم بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں ہیلتھ ریفارمز بارے اجلاس ہوگا، عمران خان کو نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال اور ایم ٹی آئی ایکٹ بارے بریف کیا جائے گا، وزیراعظم ہاؤسنگ اور امن و امان کے الگ الگ اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ننکانہ صاحب سے واپسی پر ایوان وزیراعلی لاہور میں متعدد اعلی سطح کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ادھر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ اقدام سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ میں شامل ہوں گے: ارباب رحیم

What is your opinion on this news?