Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے آزادی مارچ کا این او سی جاری کر دیا

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے آزادی مارچ کا این او سی جاری کر دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) ذرائع کے مطابق پولیس سپیشل برانچ نے این او سی دینے کی مخالفت کی، ضلعی انتظامیہ مشروط این او سی جاری کر رہی ہے۔این او سی کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے بینرز یا پتلے نہیں جلائے جائیں گے۔ آزادی کے شرکا کسی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہوں گے۔این او سی کے متن کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر بچے مارچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ مارچ کے شرکا راستے اور سڑکیں بند نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ ریاست اور مذہب مخالف تقاریر نہیں ہوں گی جبکہ قومی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ادھر آزادی مارچ سے متعلق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کی مشاورت بھی جاری ہے۔ انہون نے چیئرمین سینیٹ سمیت اہم اراکین سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرتے ہوئے رہبر کمیٹی سے مذاکرات کی مفصل رپورٹ بھی تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ ایک معاہدے کے تحت ہو رہا ہے۔ آزادی مارچ والوں کو معاہدے کے تمام نکات کی پابندی کرنا ہوگی۔ حکومت نے اب تک آزادی مارچ کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالی۔ معاہدے کے تحت آزادی مارچ جلسہ گاہ تک محدود رکھا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  توہین عدالت کیس کی سماعت،فیصلہ ملتوی کرنیکی استدعا مسترد

What is your opinion on this news?