شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی آج 25 ویں برسی منائی جارہی ہے

نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی آج 25 ویں برسی منائی جارہی ہے

لاہور(شوبز نیوز) نامور کمپیئر، کالم نگار ، مصنف اور انگریزی ادبیات کے استاد دلدار پرویز بھٹی کی 25 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور ان کی پہچان بنا۔ دلدار پرویز بھٹی، دلداری کرنے والا ہمدرد اور مخلص انسان، ہر دلعزیز فنکار اور استاد 30 نومبر 1948ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے کیریئر کا آغاز بطوراستاد کیا اور ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں بطور لیکچرار تعینات ہوئے۔دلدار پرویز بھٹی اپنی حاضر جوابی میں بھی بے مثال تھے، تہذیب و ادب کے دائرے میں رہ کر طنز و مزاح اور لوگوں کو ہنسانے کے فن سے وہ بخوبی آشنا تھے۔ انہیں بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور حاصل تھا، پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’’ٹاکرا‘‘ نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔اس کے علاوہ ’’میلہ‘‘، ’’یادش بخیر‘‘ اور ’’پنجند‘‘ جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کیے۔ وہ پی ٹی وی سے 1974ء سے 1994ء تک منسلک رہے۔ دلدار پرویز بھٹی نے تین کتابیں تحریر کیں جن میں ’’دلداریاں‘‘، ’’ آمنا سامنا‘‘ اور ’’دلبر دلبر‘‘ نمایاں ہیں۔30 اکتوبر 1994ء کو امریکا میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کے دوران دماغ کی شریان پھٹنے سے دلدار پرویز بھٹی اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئ

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کے سیکیورٹی اسکواڈ کی 2 گاڑیاں حادثے کا شکار، 6 اہلکار زخمی

What is your opinion on this news?