شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / احتجاجی مظاہروں کے بعد لبنان کے وزیراعظم عہدے سے مستعٰفی

احتجاجی مظاہروں کے بعد لبنان کے وزیراعظم عہدے سے مستعٰفی

بیروت(ڈیسک نیوز) لبنان کے وزیراعظم نے استعٰفی صدر کے پاس جمع کرادیا۔تفصیلات کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے استعٰفی صدر کے پاس جمع کرادیا۔ سعد حریری کے استعفیٰ کے بعد بھی مظاہرین نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ صرف وزیراعظم کا استعفیٰ کافی نہیں، بتایاجائے کی آئندہ حکومت کون بنائے گا، اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ نئی حکومت میں کوئی بھی کرپٹ وزیر نہیں بنے گا۔ مظاہرین نے کہاکہ وہ نئی حکومت کی تفصیل چاہتے ہیں۔لبنان کے مستعفی ہونیوالے وزیراعظم سعد حریری نے اعلان کے مطابق اپنا صدر مائیکل عون کے پاس جمع کرادیا۔ لبنانی صدر مائیکل عون نے حریری کا استعفٰی وصول کرلیاہے۔ خبرایجنسی کے مطابق لبنان کے صدر استعٰفی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ لبنان میں ہزاروں افراد دو ہفتوں سے حکومت کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے

یہ بھی پڑھیں  پٹھان آدمی ہوں میری ایک ہی بات ہے

What is your opinion on this news?