تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ہسپتال کے سابق میڈیکل آ فیسر کے مریضوں کا پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ہسپتال کے سابق میڈیکل آ فیسر کے مریضوں کا پریس کلب بھائی پھیرو کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔ ریٹائرڈ ڈاکٹر کو واجبات نہ دئیے گئے تووزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے ۔ مریضوں کی دھمکی ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو سول ہسپتال کے ڈاکٹر غلام صابر صابری کے درجنوں مریضوں نے مرزا نوید بیگ کی قیادت میں بھائی پھیرو پریس کلب کے با ہر احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے ۔ جن پر ڈاکٹر صابری کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے ۔ مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹر غلام صابر صابری کو ریٹائرڈ ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں مگر ، محکمہ نے اُس کے واجبات ادا نہیں کئے ۔جس کی وجہ سے بیمار لوگوں کو شفا دینے والا خود بیمار ہو گیا ہے ۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر مذکورہ ڈاکٹر کو فوری طور پر واجبات ادا نہ کئے گئے تو وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر لاہور جا کر احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے اعلیٰ عدالتوں کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ اس واقع کا از خود نوٹس لے کر ڈاکٹر کے خاندان کو فاقہ کشی سے بچائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہورگلشنِ اقبال پارک میں سفاکیت کی انتہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker