تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ اور گردونواح میں ڈکیتی کی مسلح واردتیں،مزاحمت پرایک شخص زخمی

okaraاوکاڑہ (محمد مظہررشید)اوکاڑہ اور گردونواح میں ڈکیتی کی مسلح واردت کے دوران شہری کمپیوٹر، موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ، نقدی سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے جبکہ مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور روڈ اوکاڑہ کے رہائشی محمد عمرفاروق ولد علم دین کی ہسپتال بازار میں واقع دکان سے ملزمان ندیم اور بابراپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کمپیوٹر، چیکس اور ضروری دستاویزات تشدد کرکے لے گئے ۔ دوسری واردات میں نواحی گاؤں ایک وَن آر اے کا رہائشی محمد عرفان ولد محمد الیاس علیٰ الاصبح اپنی موٹرسائیکل نمبر۔1937 اَوکے ایل پر سوار ہوکے رینالہ خورد سے گاؤں ایک وَن آر اے کی طرف جارہا تھا کہ جب وہ اپنے گاؤں کے نزدیک پہنچاتو آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نامعلوم ملزمان نے اُسے زبردستی روک لیااور اسلحہ کے زورپر موٹرسائیکل ، موبائل فون اور 13 سور وپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔تیسری واردات میں چوڑی بازار رینالہ کا رہائشی محمد ریحان شفیق ولد محمد شفیق رات ایک بجے کے قریب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہواتھا کہ ملزمان محمد ندیم ولد محمداکرم ، عباد علی ولد محمد شریف ، عثمان ولد امین سکنائے 7 وَن اے ایل اسلحہ سمیت گھر میں داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر وہاں سے لیپ ٹاپ کمپیوٹر، موبائل فون اور ایک لاکھ روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔چوتھی واردات میں نئی آبادی سبحان شاہ کے رہائشی محمد اشرف ولد اللہ دتہ ہمراہ ملازم ساجدعلی اور محمد نواز اپنے فارم پر سویاہواتھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نامعلوم ملزمان وہاں آگئے اور اسلحہ کے زور پر قابوکرکے 20 ہزار پانچ سو روپے نقدی اور آئی ڈی کارڈ چھین لیا۔ مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر محمد اشرف زخمی ہوگیا ۔ ڈکیتی کی پانچویں واردات مصطفی آباد بصیر پور کے رہائشی ثنا ء اللہ ولد شوکت علی کے ساتھ ہوئی جو اپنے ساتھیوں امانت علی ولد محمد امین اور آصف ولد سرور کے ہمراہ مارکیٹنگ کرکے حویلی سے موٹرسائیکل نمبر۔3339 ایل ای کے پر سوار ہوکے واپس گھر آرہے تھے کہ جب ہو پل ٹھکرگاماں واہگرہ کے قریب پہنچے تو آتشیں اسلحہ سے مسلح ملزمان غلام بنی ، ارشاد اور عظیم نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ زبردستی روک لیااور اسلحہ کے زور پر دوعدد موبائل فون اور 10 ہزار5 سو روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔ پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیں  پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بادلوں نے بسیرا کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker