شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) پاک بنگلہ دیش سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا، تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 118 رنز کا ہدف دیا، جویریہ خان نے 54 رنز جبکہ عمیمہ سہیل نے 31 رنز بنائے۔ جہاں آرا نے تین اور رومانہ احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا سکی، نگار سلطانہ نے 30 اور فرغانہ حق نے 27 رنز بنائے۔ انعم امین اور صبا نذیر نے دو جبکہ ڈیانا بیگ اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : "ماڈا" اوکاڑہ (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی کانفرنس 16جون بروز سوموار گورنمنٹ گرلز کالج ساؤتھ سٹی اوکاڑہ میں منعقد ہوگی

What is your opinion on this news?