شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سرائے مغل: انیس روز قبل اغوا ہونے والاتیس سالہ نوجوان آزادکشمیر سے بازیاب

سرائے مغل: انیس روز قبل اغوا ہونے والاتیس سالہ نوجوان آزادکشمیر سے بازیاب

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل۔تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او نے انیس روز قبل اغوا ہونے والاتیس سالہ نوجوان آزادکشمیر سے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا۔والدین کی پولیس کو دعائیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاوں سے انیس روز قبل تیس سالہ نوجوان الطاف حسین کو نا معلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔مغوی کے بھائی مشتاق احمد نے اس کا مقدمہ نمبر 493/19 تھانہ سرائے مغل میں درج کرایا۔اس پر ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ظہیر عالم شاہ کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے دن رات ایک کر کے ملزم کو ٹریس کر لیا اور پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر آزاد کشمیر کے جنگلوں میں قائم ایک خرکار کیمپ سے الطاف کوبر آمد کرکے وارثا کے حوالے کر دیا۔مغوی کے ملنے پر اس کے والدین نے پولیس کو دعائیں دیں اور نوجوان کے ساتھ لپٹ کر محبت سے گلے لگا لیا

یہ بھی پڑھیں  پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام اوریونیسف کےزیراہتمام کی3روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب

What is your opinion on this news?