Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تیزگام حادثہ:جاں بحق افراد کے لواحقین کو پندرہ لاکھ اور زخمیوں کو تین سے پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

تیزگام حادثہ:جاں بحق افراد کے لواحقین کو پندرہ لاکھ اور زخمیوں کو تین سے پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

لاہور(پاک نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد لیاقت پور ٹرین حادثے میں جاں بحق و زخمی افراد کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بطور وزیر ریلوے سانحہ رحیم یا ر خان کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، مگر یہ واقعہ انسانی غلطی اور کوتاہی کا نتیجہ ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین میں سلنڈر لے کر جانا ریلوے انتظامیہ کی کوتاہی تھی، جس اسٹیشن سے متاثرہ افراد سوار ہوئے تھے، وہاں کی انتظامیہ سے تحقیقات کی جائیں گی۔اب تک سے خصوصی گفتگو میں شیخ رشید احمد نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پندرہ لاکھ روپے اور زخمیوں کو تین سے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کو مکمل مدد فراہم کریں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں کچھ مسافر سلنڈر جلاکر ناشتہ بنارہے تھے کہ اسی دوران دو سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی، جس نے تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سلنڈر استعمال کرنے والے تبلیغی جماعت کے ارکان تھے، جو رائے ونڈ جارہے تھے،سلنڈر پھٹنے کے باعث بوگیوں میں آگ لگی اور زیادہ تر ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئیں۔واضح رہے کہ آج علی الصبح کراچی سے لاہور جانے والے تیزگام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب آگ بھڑک اٹھی تھی، حادثے میں پینسٹھ

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن نے پرویز مشرف کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کر دیں

What is your opinion on this news?

x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!