شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے ہزاروں روپے کی منشیات بر آمد کر لی

بھائی پھیرو:پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے ہزاروں روپے کی منشیات بر آمد کر لی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ تھانہ صدربھائی پھیرو پولیس نے پنجاب کی سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے ہزاروں روپے کی منشیات بر آمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد مروت کی پنجاب کی سہراب گوٹھ لمبے جاگیرمیں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کوآگے بڑھاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدربھائی پھیرو محسن علی سندھو اورسب انسپکٹرمحمد ظفراللہ نے مخبری پر پتہ چلایا کہ بھائی پھیرو کے نواحی گاوں لمبے جاگیر کے قریب پلی رانا حیات پر ایک بدنام منشیات فروش منشیات فروشی کر رہا ہے۔صدر پولیس نے چھاپہ مار کر بستی شاہ جمال کے منشیات فروش عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ہزاروں روپے کی ڈیڑھ کلو چرس بر آمدکرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: محنت کش کے ہزاروں روپے مالیت کے بکرے چوری

What is your opinion on this news?