تازہ ترینعلاقائی

اسلام آباد آگیا ہوں، گرفتار کرنا ہے توکرلو،یوسف گیلانی

gilaniاسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی احتساب بیورو کو اپنی گرفتاری کے لیے کھلا چیلنج دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ خود اسلام آباد آگیا ہوں گرفتار کرلیں، خرچہ بھی بچ جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یوسف گیلانی نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ پنجاب حکومت میری گرفتاری میں تعاون نہیں کررہی، میں اس لیے خود اسلام آباد آگیا ہوں تاکہ نیب مجھے گرفتار کرسکے۔ گرفتاری کا حتمی فیصلہ ہوگیاان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے گرفتاری کی صورت میں ان کا خرچہ بھی بچ جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کوئلے کے کاروبار میں ہاتھ تو کالے ہوتے ہیں، جب وزیر اعظم بنا تو ذہنی طور پر تیار تھا کہ اڈیالہ جیل کا فاصلہ دور نہیں، الزام لگانا کوئی بڑی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام تو بے نظیر بھٹو، نواز شریف ، چیف جسٹس اور پرویز مشرف پر بھی لگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button