شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:کشمیر کازکاعلم بلند کرنے پرکاشانہ کونشانہ بنایاگیا:محمدناصراقبال خان

لاہور:کشمیر کازکاعلم بلند کرنے پرکاشانہ کونشانہ بنایاگیا:محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،مرکزی آرگنائزرمحمد فیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدور تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،ناصرقریشی،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، نائب صدور سلمان پرویز،ناصرچوہان ایڈووکیٹ، شکیل اعوان، ممتازاعوان،محمدشاہدمحمود،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ اورصدر پنجاب محمدیونس ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کاعلم بلنداورتحریک آزادی کشمیر کے حق میں منفرداورموثرانداز میں قابل رشک کام کرنے پرکاشانہ کونشانہ بنایاگیا۔وہ سرکاری حکام جوخودکام نہیں کرتے ان کادن دوسرو ں کی ٹانگیں کھینچتے ہوئے گزرتا ہے۔سوشل و یلفیئر حکام خود کوئی کام کرتے ہیں اورنہ انہیں کسی دوسرے کے کام کوسراہنا آتا ہے وہ الٹا اپنے ادارے کی نیک نامی کاسبب بننے وا لی افشاں لطیف سے انتقام لے رہے ہیں۔سوشل ویلفیئرحکام کااپنے آفیسرز کے ساتھ حسد اوران کے ساتھ تعصب کامظاہرہ کرناانتہائی شرمناک اقدام ہے۔ کاشانہ کی بیٹیوں کے ہمراہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرنے کی پاداش میں سوشل ویلفیئرحکام کی طرف سے سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کوپریشان کرنابرداشت نہیں کیاجائے گا۔۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ محمدناصراقبال خان، محمدرضاایڈووکیٹ،اشفاق احمد کھرل، تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی اورناصرقریشی نے مزید کہا کہ کشمیرکاز کیلئے کاشانہ کی تعمیری سرگرمیوں کوہرکسی نے سراہاہے مگرسوشل ویلفیئر حکام نے اپنے ادارہ کی نیک نام،مستعداورانتھک سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کوکٹہرے میں کھڑاکردیا۔ صدرمملکت اوروزیراعظم سمیت قوم کاہرفردپچھلی سات دہائیوں اوربالخصوص حالیہ تین ماہ سے کشمیری بھائی بہنوں کی آزادی کیلئے مسلسل آوازاٹھارہا ہے لہٰذاء کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے بچوں سمیت کشمیرکاز کیلئے ہمارے پرامن مظاہرے میں حصہ لیاجوبھارت سمیت دنیا بھر کے اخبارات میں چھپا تواس میں انہوں نے کیابراکیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر حکام کی طرف سے افشاں لطیف کوہراساں کئے جانے کیخلاف فوری اورسخت ایکشن لیا جائے۔پنجاب حکومت سوشل ویلفیئر کے متعصب حکام کیخلاف سخت اقدام کرے۔انہوں نے کہا کہ اگرسوشل ویلفیئرحکام انتقام سے بازنہ آئے توان کیخلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ اوربعدازاں عدالت عالیہ سے رجوع کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے بیک لائٹس یا چمکدار پٹیاں لگائیں:نیشنل ہائی وے موٹر وے بیٹ نمبر 13

What is your opinion on this news?