شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزم گرفتار کر لیے

بھائی پھیرو:پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزم گرفتار کر لیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی کے کئی مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر ڈکیتی کے کئی مقدمات میں ملوث،،جیدی ڈکیت گینگ،، کے جاوید عرف جیدی کو ڈرامائی طور پر گرفتار کر لیا۔ملزم مذکور نے خطرناک ڈاکووں کا ایک گروہ تشکیل دے رکھا تھا۔وہ راتوں رات بھائی پھیرو کے علاقے میں آدھمکتا اور واردات کرکے رفو چکر ہوکر پولیس سے بچ نکلتا۔ڈی پی او قصور زاہد مروت نے ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو محسن علی سندھو کو اس خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے ٹاسک دیا اس پر ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو محسن علی سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر کر جیدی ڈکیت گینگ کے سرغنہ خطر ناک اشتہاری ملزم جاوید عرف جیدی،اسکے ساتھی عمران عرف مانی اور انوری کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا۔عوامی سماجی حلقوں نے خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔امید ہے کہ ملزم سے مزید ڈکیتیوں کا سامان بھی بر آمد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  اٹل حقیقت ! مائیکل جیکسن

What is your opinion on this news?