تازہ ترینکھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 کل سڈنی میں ہوگا

سڈنی(سپورٹس نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، نوجوان کپتان بابر اعظم تگڑے مقابلے اور بڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں۔سڈنی کے میدان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا۔ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جیت پر نظریں جمالیں۔اس سے پہلے قومی کھلاڑیوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں پسینا بہایا، شاہینوں نے اپنی غلطیوں پر قابو پایا، نئے موسم، گراؤنڈ اور میچ کے لیے تیاری کر لی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker