پاکستانتازہ ترین

ہماری سپورٹ جمہوری اور منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج ایک غیرجانبدار ادارہ ہے۔ الیکشن میں آئینی ذمہ داری پوری کی۔ ہماری سپورٹ جمہوری اور منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مولانا فضل الرحمان کی اداروں پر تنقید اور حکومت کو دو دن کی مہلت دینے سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں، وہ بتادیں کہ کس ادارے کی بات کررہے ہیں؟ ہماری سپورٹ جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی۔ ایک سال گزر گیا، اب بھی اپوزیشن اپنے تحفظات لے کر متعلقہ اداروں میں جاسکتی ہے۔ سڑکوں پر آکر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 20 سال میں بہت مشکل وقت گزارا ہے۔ پاکستانی قوم اور افواج نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جان و مال کی قربانی دے کر ملک میں امن قائم کیا گیا۔ کے پی کے عوام نے بھی دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کیا۔ کے پی کے عوام کو اب فلاح و بہبود کی ضرورت ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ ایل او سی پر بھی معصوم کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ مشرقی اور مغربی سرحد پر فوج مصروف عمل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی بربریت اور ظلم جاری ہے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں۔ جمہوری مسائل جمہوری طور پر ہی حل ہونے چاہئیں۔ حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیاں بہتر کو آرڈی نیشن کے ساتھ چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button